ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیڑ ،پودوں سے ہی ماحول کو ہر بھر ارکھاجاسکتا ہے :چنتامنی میں ناگراجن ریڈی کا خطاب

پیڑ ،پودوں سے ہی ماحول کو ہر بھر ارکھاجاسکتا ہے :چنتامنی میں ناگراجن ریڈی کا خطاب

Sat, 25 Mar 2017 12:39:41    S.O. News Service

چنتامنی:25 /مارچ(محمد اسلم؍ایس او نیوز)قحط سالی کا شکار اس علاقہ میں پودے لگانے اور پارکوں کی ترقی کے ذریعہ بارش کا موقع فراہم کیا جاسکتا ہے اور اچھی بارش ہونے سے ہی اچھی فصلوں کی توقع کی کی جاسکتی ہے یہ بات آر ۔کے۔ویدھیا سامستے کالج کے پرنسپل ناگراجن ریڈی نے کہی ۔

انہوں نے آج محکمہ جنگلات کے طرف سے کئی سو پودے لگانے کی مہم کا آغاز کرنے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ عوام بھی اپنے اپنے گھروں کے آس پاس خالی جگہوں پر پودے لگائیں اور ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھیں قحط سالی کا شکار اضلاع میں پیڑ پودوں کو اہمیت دینا بہت ہی ضروری ہے۔ناگراجن ریڈی نے کہا کہ پیڑ ہمیں کروڑوں عربوں روپیہ کی آکسیجن فراہم کرتے ہیں ایسے درختوں کو بے دردی سے کاٹ دینا تمام جاندار چیزوں کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری زمین کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اگر قدرت کے ساتھ انسانوں نے اپنے اس برتاؤ کو مسلسل جاری رکھا تو یقیناًاس کے بدلے میں وہ تباہی لاسکتی ہے اور کئی مرتبہ کشش ارض کے بگڑنے سے تباہیوں کو ہم دیکھ چکے ہیں اس اگست کے مہینے میں آدھی سے زیادہ بارش کو برس لینا چاہئے تھا مگر موسم برسات کے تیسرے مہینے میں بھی اب تک مناسب بارش نہیں ہوئے سینکڑوں تعلقہ جات آج قحط سالی کا شکار ہونے کے دہانے پر آکھڑ ے ہیں وہی کشش مرکز کی کم وبیشی کی بدولت ملک کئی حصو ں میں اندھا دھند بارش ہورہی ہے اس طرح جب ہی ہوتا جب ہم قدرت کے ساتھ کھلوڑا کرتے ہیں ۔

ناگراجن ریڈی نے کہا کہ جنگلوں کی تباہی کے سبب ہزاروں چرندوں پرندوں رینگنے والے کیڑے مکوڑے درندے وغیرہ کی نسلیں تباہی کے دہانے پر آکھڑی ہیں اب یہ بات پہلے سے زیادہ واضح ہوچکی ہے کہ گلوبل وارمنگ اور آب وہوا میں تبدیلی کی ذمہ داری انسانی سرگرمیاں ہیں اور آنے والے وقت میں زمین پر گرمی کی شدت سیلاب طوفان خشک سالی سمندر وں کی سطح بلند ہونے والے واقعات میں مزید اضافے کاامکان ہے آب وہوا میں تبدیلیوں کا سلسلہ اگلی کئی صدیوں تک جاری رہے گا آج ہم کچھ کررہے ہیں اسکا اثر نہ صرف موجودہ نسلوں پر ہی نہیں بلکہ کئی نسلیں اس سے متاثر ہوں گی موسیماتی تبدیلوں سے ملکی زراعت کو شدید خطرات لاحق ہونگے اور پیدوار کی کمی کے سبب غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ناگریز ہوگا وہ دن دور نہیں جیسا کہ اب ہم پانی خرید کرپینے پر مجبور ہوگئے ہیں اسی طرح ہوا بھی خرید کر استعمال کرنی پڑیگیانہوں نے مزید کہا کہ ماحولیات کو صاف رکھنے میں پانی ایک اہم رول ادا کرتا ہے اور پانی اسی وقت مل سکتا ہے جب کہ ہمارے آس پاس سبزہ زار موجود ہو،درخت ہوں،جنگل ہوں،لیکن افسوس کے ہمارے جنگلوں کو کاٹا جارہا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر جے وی کے ریڈی لکچرر محمد کلیم نریش کمار سمیت کئی آر کے کالج کے طلباء طالبات شریک رہے ۔


Share: